ایشیاء

ٹی وی چینلوں پر11افراد کے کوریج پر پابندی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا واچ ڈاگ نے ٹی وی چینلوں کو 11 افراد بشمول صحافیوں کو ایراسپیس دینے سے روک دیا ہے۔ ان افراد پر فوج اور شہبازشریف کی پچھلی حکومت پر تنقید کرنے کا الزام ہے۔

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا واچ ڈاگ نے ٹی وی چینلوں کو 11 افراد بشمول صحافیوں کو ایراسپیس دینے سے روک دیا ہے۔ ان افراد پر فوج اور شہبازشریف کی پچھلی حکومت پر تنقید کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
شہباز شریف کی بحیثیت وزیراعظم پاکستان حلف برداری
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار
دوہری مہارت کے کھلاڑی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاریٹی(پیمرا) نے ہفتہ کے دن سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے حوالہ سے ہدایت جاری کی کہ ایسے لوگوں کو بعض حقوق جیسے ٹی وی پرآنا حاصل نہیں۔ اخبارڈان نے یہ اطلاع دی۔

نیوزچینلوں کو خبردارکیاگیاکہ ہدایت کی خلاف ورزی پربھاری جرمانہ عائد ہوگا۔ 11افراد میں صابرشاکر‘معیدپیرزادہ‘ وجاہت سعیدخان‘ شاہین صہبائی‘ عادل فاروق راجہ‘ علی نوازاعوان‘ مرادسعید اور حماداظہرشامل ہیں۔

صابرشاکر‘معیدپیرزادہ‘وجاہت سعیدخان اور شاہین صہبائی صحافی ہیں جو سابق وزیراعظم عمران خان کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔ مرادسعید علی نوازاعوان اور حماداظہر عمران خان کی حکومت کا حصہ رہ چکے ہیں۔

عادل فاروق راجہ فوج کے سابق میجر ہیں جو لندن میں رہتے ہیں۔ وہ عمران خان سے ناروا سلوک کے باعث فوج کے سخت ناقد رہے ہیں۔

a3w
a3w