بھارت

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتہ سے متوقع

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس امکان ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں پرانی عمارت میں شروع ہوگا اور دسمبر کے اواخر میں اختتام کو پہنچے گا۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس امکان ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں پرانی عمارت میں شروع ہوگا اور دسمبر کے اواخر میں اختتام کو پہنچے گا۔

7 دسمبر اور 29 دسمبر کے درمیان اجلاس منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ تاریخ کا قطعی فیصلہ کابینی کمیٹی برائے پارلیمانی امور کرے گی۔

سرمائی اجلاس ہر سال عام طورپر نومبر کے تیسرے ہفتہ میں شروع ہوتا ہے لیکن اس بار دسمبر میں شروع ہونے والا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2023 میں پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس جو بجٹ اجلاس ہوگا‘ نئی عمارت میں منعقد ہوسکتا ہے۔

گجرات اسمبلی الیکشن یکم اور 5 دسمبر کو ہوگا۔ کہا جارہا ہے کہ الیکشن کے بعد 7 دسمبر سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہوگا۔