یوروپ

پرنس چارلس سوم کی بحیثیت شاہ برطانیہ حلف برداری

پرنس چارلس سوم آج یہاں برطانیہ کے نئے بادشاہ کے عہدہ پر فائز ہوئے۔ اِس مقصد کے لئے یہاں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیلی ویژن پر یہ تقریب ٹیلی کاسٹ کی گئی۔

لندن: پرنس چارلس سوم آج یہاں برطانیہ کے نئے بادشاہ کے عہدہ پر فائز ہوئے۔ اِس مقصد کے لئے یہاں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیلی ویژن پر یہ تقریب ٹیلی کاسٹ کی گئی۔

پرنس چارلس کے علاوہ اُن کی شریک حیات ملکہ کونسرٹ کمیلا اور اُن کے فرزند و شہزادہ ولیم بھی اِس تقریب میں موجود تھے جو کہ ویلز کے نئے شہزادہ ہیں۔ پرنس اسکاٹ لینڈ کے بالمورل کیزل سے سفر کرکے یہاں پہنچے ہیں۔ کل اُن کی آمد کے ساتھ ہی تیاریاں شروع ہوگئیں۔

والدہ ملکہ ایلیزبتھ دوم کے انتقال کے بعد وہ عہدہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ پرنسپل پروکلیمیشن برسر عام پڑھا گیا اور سینٹ جیمس پیالیس میں بادشاہ کے رائل ہارس آرٹیلری نے 41 توپوں کی سلامی دی۔ ملکہ کی صحت بگڑ گئی اور انہوں نے آخری سانس لی۔

پرنس چارلس سوم نے اب برطانیہ کے نئے شاہ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ یہاں کے کونسل میں منعقدہ تاریخی تقریب میں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لینے کے لئے تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ سینٹ جیمس پیالیس لندن میں تقریب منعقد ہوگی۔ آج کی تقریب رسمی طور اعلان اور حلف برداری کی ہے۔

اسیشنل کونسل کے کلرک نے اِس سلسلہ درکار فرائض انجام دیتے ہوئے پرنس چارلس کے لئے دعائیں کیں۔ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے آج بتایا کہ وہ اپنے عظیم ورثے اور فرائض اور اقتدارِ اعلیٰ کی بھاری ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے اِس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ اپنی متوفی والدہ ملکہ ایلیزبتھ کی تحریک پہنچانے والی مثال کی پیروی کریں گے۔ ایکسیشن کونسل کی تاریخی تقریب جسے تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیلی ویژن میں پیش کیا گیا تھا، اُس میں چارلس سوم کے برطانیہ کے نئے شہنشاہ ہونے کا اعلان کیا گیا۔

کونسل کلرک کے اعلان کے بعد وہاں موجود لوگوں نے خدا شاہ کو محفوظ رکھے، کا نعرہ لگایا۔ اِس کے بعد چارلس نے اعلان کے ساتھ تقریب شروع کی جس کا انتہائی افسوسناک فریضہ کے ساتھ آغاز ہوا جس میں ملکہ ایلیزبتھ دوم کی موت کا اعلان کیا گیا۔ ملکہ ایلیزبتھ برطانوی تاریخ میں سب سے طویل مدت تک شہنشاہ رہیں جب کہ 70 سالہ حکومت کے بعد اسکاٹ لینڈ کی بہمرل کیسل میں منگل کو اِن کا انتقال ہوا۔ اُن کی عمر 96 سال کی تھی۔

چارلس نے بتایا کہ اُن کی والدہ ملکہ ایلیزبتھ دوم نے زندگی بھر پیار و محبت بے لوث خدمات کی مثال قائم کی ہیں اور اُن کی حکمرانی کا عرصہ خلوص اور خود کو وقف کردینے کا بے مثال اقدام رہا ہے۔ نئے شاہ نے اپنی چہیتی ماں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ساری دنیا اُن سے ناقابل تلافی نقصان کے موقع پر اظہارِ ہمدردی کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچیکہ ہم غمزدہ ہیں لیکن ہم ملکہ کی انتہائی وفادارانہ زندگی پر اُن کے شکر گذار ہیں۔ 73 سالہ شاہ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے عظیم ورثے فرائض اور بھاری ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اِن ذمہ داریوں کو اختیار کرتے ہوئے وہ دستوری حکومت کو سر بلند رکھنے اور امن وامان، ہم آہنگی اور جزائر اور دولت مشترکہ کے علاوہ ساری دنیا کے علاقوں میں عوام کی خوشحالی کی کوشش میں تحریکی مثال پر کاربند رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اِس مقصد کے لئے وہ جانتے ہیں کہ عوام جن کی جانب سے انہیں اقتدار اعلیٰ سونپا گیا ہے، وہ اپنے خلوص و وفاداری کو برقرار رکھیں گے۔