حیدرآباد
پرینکا گاندھی کا دورہ حیدرآباد
کانگریس قائد پرینکا گاندھی کے دورہ تلنگانہ کے شیڈول کو قطعیت دے دی گئی۔ پرینکا گاندھی 8 مئی کو حیدرآباد کا دورہ کریں گی۔

حیدرآباد: کانگریس قائد پرینکا گاندھی کے دورہ تلنگانہ کے شیڈول کو قطعیت دے دی گئی۔ پرینکا گاندھی 8 مئی کو حیدرآباد کا دورہ کریں گی۔
اپنے دورہ کے دوران وہ سرور نگر میں منعقد شدنی بے روزگاروں کی دکشا اور احتجاجی ریالی میں حصہ لیں گی۔
واضح رہے کہ تلنگانہ کانگریس قیادت کی جانب سے پہلے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ پرینکا گاندھی 5 مئی کو حیدرآباد کا دورہ کریں گی۔
تاہم موجودہ طورپر پرینکا گاندھی کرناٹک اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے کل ہند کانگریس کمیٹی کی جانب سے پرینکا گاندھی کے دورہ تلنگانہ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔
کل ہند کانگریس کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق پرینکا گاندھی 8مئی کو حیدرآباد آئیں گی۔