حیدرآباد

ایم ایل سی انتخابات۔کانگریس، بی آرایس اورسی پی آئی امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب یقینی

جمعرات، یعنی 13 تاریخ کو پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر ان پانچ امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں ایم ایل اے کوٹہ کے ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس، بی آر ایس اور سی پی آئی کے پانچ امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب یقینی ہوگیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر نے بتایا کہ6 آزاد امیدواروں کے پرچہ نامزدگی قواعد کے مطابق نہ ہونے کے سبب مسترد کردیئے گئے۔

متعلقہ خبریں
حضرت انصار العلماءؒ کی تعلیمی و اصلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت
تلنگانہ کے اردو صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، افتتاحی اجلاس میں معزز مہمانوں کی شرکت
بچپن کی تعلیم پتھر پر لکھی تحریر کی مانند ہمیشہ باقی رہتی ہے: مولانا غیاث احمد رشادی
سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے میں مختلف مذاہب کے بچوں کی والہانہ شرکت
ساجد معراج کو عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ہاتھوں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

جمعرات، یعنی 13 تاریخ کو پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر ان پانچ امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کریں گے۔ان امیدواروں میں کانگریس کی وجئے شانتی، اے دیاکر اور شنکر نائیک،بی آر ایس کے ڈی شراون اور سی پی آئی کے ستیم شامل ہیں۔