کرناٹک

چندریان 3 سمیت کئی مشنوں کیلئے اپنی آواز دینے والی خاتون سائنسداں چل بسیں

اسرو کی سائنسداں این ولارمتی جنہوں نے چندیان 3 سمیت کئی مشنوں کے لیے الٹی گنتی کو اپنی آواز دی تھی، 2ستمبر کو چینائی میں قلب پر حملے کے باعث چل بسیں۔

بنگلورو: اسرو کی سائنسداں این ولارمتی جنہوں نے چندیان 3 سمیت کئی مشنوں کے لیے الٹی گنتی کو اپنی آواز دی تھی، 2ستمبر کو چینائی میں قلب پر حملے کے باعث چل بسیں۔

متعلقہ خبریں
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
ہندوستان کا سورج مشن 6 جنوری کو منزل پر پہنچ جائے گا:اسرو
فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی
عالمی خلائی ایجنسیوں نے چندریان 3 مشن کی کامیابی پر اسرو کو مبارکباد دی

ولارمتی نے چینائی کے دواخانہ میں آخری سانس لی۔ اسرو کے ایک عہدیدار نے کہا کہ چندریان3 کے لیے ان کی الٹی گنتی آخری تھی۔

مرکزی وزیر راجیو چندرشیکھر سمیت متعدد افراد نے ان کی موت پر اظہار تعزیت کیا۔ کئی لوگوں نے اسرو کے کئی مشنوں کے دوران سری ہری کوٹہ کے خلائی اسٹیشن پر مشن کنٹرول سنٹر سے ان کی الٹی گنتی کی بازگشت کو یاد کیا۔

اسرو کے سابق ڈائرکٹر ڈاکٹر پی وی وینکٹا کرشنن نے کہا کہ ولارمتی میڈم کی آواز اب سری ہری کوٹہ سے اسرو کے مستقبل کے مشنوں کے لئے نہیں سنائی دے گی۔ انہوں نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ چندریان 3 ان کی آخری الٹی گنتی تھی۔ ان کی غیرمتوقع موت سے بے حد مغموم ہوں۔ پرنام۔“ اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں چندرشیکھر نے بھی ولارمتی کی موت پر اظہار غم کیا۔

a3w
a3w