حیدرآباد

شہر میں 13نئے پولیس اسٹیشنوں کا قیام

حیدرآباد: حیدرآبادکمشنریٹ میں مزید 13 نئے لااینڈآرڈر پولیس اسٹیشنوں کے قیام کا امکان ہے جس کا مقصدموثراورواضح انداز میں پولیسنگ کی مددکرناہے۔

متعلقہ خبریں
رام گوپال پولیس اسٹیشن کے سامنے سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل نوجوان سلاخوں کے پیچھے (ویڈیو)
ایم پی میں ایک بکرے پر 2 افراد کا دعویٰ، معاملہ پولیس اسٹیشن سے رجوع
پولیس اسٹیشن کی عمارتیں کارپوریٹ دفاتر سے کم نہیں: وزیر داخلہ

اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے بہت جلداحکام جاری کئے جائیں گے۔سٹی پولیس کمشنریٹ میں 13 پولیس اسٹیشن‘11پولیس ڈیویژنس اور 2نئے لاء اینڈآرڈس ڈپٹی کمشنرزونس تخلیق کئے جائیں گے۔

جن علاقوں میں 13نئے پولیس اسٹیشنوں کے قیام کا امکان ہے ان میں بورا بنڈہ‘وارثی گوڑہ‘تاڑبن‘بنڈلہ گوڑہ‘ دومل گوڑہ‘ لیک پی ایس‘آئی ایس سدن‘ٹولی چوکی‘ گڈی ملکاپور‘مانصاحب ٹینک‘فلم نگر‘رحمت نگر اور خیریت آباد شامل ہیں۔

جبکہ چلکل گوڑہ‘عثمانیہ یونیورسٹی‘سعیدآباد‘گولکنڈہ‘کلثوم پورہ‘جوبلی ہلز‘ایس آرنگر‘چھتری ناکہ‘گاندھی نگر‘ترمل گیری اور چندرائن گٹہ میں نئے پولیس ڈیویژ ن قائم کئے جائیں گے۔اسی طرح حکومت نے ساوتھ ایسٹ اور ساوتھ ویسٹ نئے زونس کی تخلیق کی منظوری دی ہے۔