حیدرآباد

چیف منسٹر کے سی آر نے آدی واسی اور بنجارہ بھونس کا افتتاح کیا

ریاست کے ان 10قبائیلی گروپوں میں گونڈ، کویا، پردان، تھوٹم، نائک پاڈ اور چنچو شامل ہیں۔ بنجارہ بھون میں کیگریز بھی قائم کئے گئے ہیں جس میں لمباڑا طبقہ کے رہن سہن اور ان کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج شہر کے بنجارہ ہلز میں آدی واسی اور بنجارہ بھونوں کا افتتاح کیا۔ حکومت نے، جو آدی واسی اور قبائیلوں کی جامع ترقی کیلئے کئی اسکیمات کو روبعمل لارہی ہے، آدی واسی اور قبائیلیوں کی عزت نفس کی علامت کے طور پر، شہر میں کمرم بھیم آدی واسی اور سیوالال بنجارہ بھون کی تعمیر کی ہے۔

 ان دونوں عمارتوں کی تعمیر پر کم وبیش 50کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی ہے۔ ان عمارتوں میں کئی سہولتیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ ان میں 100 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش کا آڈیٹوریم، 250 افراد کیلئے ڈائننگ ہال، وی آئی پی لاؤج، فوٹو گرافی، آرٹ ورک اور پینٹنگ شامل ہیں، ان عمارتوں کے ڈیزائن سے ریاست کے 10 قبائیلی گروپوں کے ثقافت کی عکاسی ہوتی ہے۔

ریاست کے ان 10قبائیلی گروپوں میں گونڈ، کویا، پردان، تھوٹم، نائک پاڈ اور چنچو شامل ہیں۔ بنجارہ بھون میں کیگریز بھی قائم کئے گئے ہیں جس میں لمباڑا طبقہ کے رہن سہن اور ان کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔