تلنگانہ
تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں شیر کی موجودگی سے سنسنی
تلنگانہ کے آصف آبادضلع میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آبادضلع میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔
ضلع کے گووند پورگاوں کے کھیتوں کے قریب محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے شیر کے پنجوں کے نشانات کو دیکھا اورشبہ کیا کہ انکُساپورجنگلاتی علاقہ سے یہ شیر یہاں پہنچا۔
اس شیر نے مویشیوں پر حملہ کیا تھاجس کی اطلاع مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کرمعائنہ کیا۔
ایدولا پہاڑ علاقہ میں ایک گائے پر شیر نے حملہ کردیا۔پولیس نے اس کسان کو پانچ ہزارروپئے کا معاوضہ اداکیا۔