تلنگانہ

کھمم میں کانگریس کا تاریخی جلسہ

تلنگانہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے 2 جولائی کو ضلع کھمم میں بڑے جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اس جلسہ میں بی آر ایس کے سابق رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی، سابق وزیر جوپلی کرشنا راؤ کے بشمول کئی بی آر ایس قائدین، کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے 2 جولائی کو ضلع کھمم میں بڑے جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اس جلسہ میں بی آر ایس کے سابق رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی، سابق وزیر جوپلی کرشنا راؤ کے بشمول کئی بی آر ایس قائدین، کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

متعلقہ خبریں
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
تلنگانہ میں کل ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے وسیع تر انتظامات
ڈپٹی چیف منسٹر کی اہلیہ حلقہ کھمم سے ٹکٹ کی دعویدار
راہول گاندھی نے مقامی کانگریسی لیڈروں کی اسکرپٹ کھمم کے جلسہ میں سنائی۔ وزیربجلی کا طنز
ضلع کھمم ہمیشہ کانگریس کا گڑھ رہا اور رہے گا : رینوکا چودھری

صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی نے آج ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ایم پی کے ہمراہ پی سرینواس ریڈی اور جوپلی کرشنا راؤ سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی اور مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا اور ان دونوں قائدین کو کانگریس پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

ان قائدین نے اپنی رضا مندی کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد دہلی روانہ ہوں گے اور اے آئی سی سی قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تلنگانہ کی سیاسی صورتحال اور کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے قائدین کی تفصیلات سے بھی واقف کروائیں گے اور کھمم میں 2جولائی کو منعقد شدنی جلسہ عام میں اے آئی سی سی قائدین راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کو شرکت کیلئے مدعو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھمم کا یہ جلسہ تاریخی ہوگا۔ جس سے کے سی آر حکومت کے زوال کا آغاز ہوگا۔ کے سی آر نے تلنگانہ کے 4کروڑ عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ سنہرا تلنگانہ کا وعدہ کیا گیا اس کے برعکس کے سی آر کا سارا خاندان سنہرا بن گیا۔

عوام سے کئے گئے ایک بھی وعدہ کو پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کھمم کے جلسہ عام میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ کومٹ ریڈی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس کی 70 تا80 نشستوں پر کامیابی یقینی ہے۔ آج ہر طرف عوام سے کانگریس کے تعلق سے زبردست خوشی ومسرت پائی جاتی ہے۔

a3w
a3w