جنوبی بھارت

کیرالا ٹرین آتشزنی، شاہ رخ سیفی 14 روزہ عدالتی تحویل میں

کیرالا ٹرین آتشزنی کیس کے اصل مشتبہ شاہ رخ سیفی کو جمعہ کے دن 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

ترواننت پورم: کیرالا ٹرین آتشزنی کیس کے اصل مشتبہ شاہ رخ سیفی کو جمعہ کے دن 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ چلتی ٹرین میں مسافرین کو آگ لگادینے کا ملزم 24 سالہ سیفی‘ کوہیکوڈ میڈیکل کالج ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے۔

متعلقہ خبریں
اداکارہ کو ہراساں کرنے کا کیس، وائی ایس آر سی قائد جیل منتقل
کجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
سی بی آئی کیس، کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
سواتی ملیوال حملہ کیس، ببھو کمار 4 روزہ عدالتی تحویل میں

اسے مہاراشٹرا کے رتناگری سے گرفتار کرکے لانے کے بعد دواخانہ میں شریک کرادیا گیا تھا کیونکہ وہ زخمی تھا اور اس کا bilirubin لیول بڑھا ہوا تھا۔ طبی معائنوں میں پتہ چلا کہ اسے یرقان ہوسکتا ہے۔

مقامی مجسٹریٹ نے آج صبح دواخانہ پہنچ کر سیفی کو عدالتی تحویل میں بھیج دینے کا فیصلہ کیا۔

دہلی سے تعلق رکھنے والے سیفی نے کوہیکوڈ سے کنور جانے والی ٹرین میں مسافرین کو آگ لگادی تھی۔

3 افراد بشمول ایک 2 سالہ بچی ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ لوگ گھبراہٹ میں چلتی ٹرین سے نیچے کودپڑے تھے۔ دیگر 9 افراد جھلس گئے تھے۔