تعلیم و روزگار

گروپ IVکی جائیدادوں پر تقررات

فنی وجوہا ت کے سبب امیدوار‘متذکرہ جائیدادوں کے لئے آن لائن درخواستیں 30 دسمبر سے 19 جنوری (5بجے شام) تک داخل کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے تمام اہل امیدواروں کومطلع کیاہے کہ گروپ IV (درجہ چہارم) کے تحت مختلف محکموں میں جونیئر اسسٹنٹ‘جونیئر اکاونٹنٹ‘جونیئر اڈیٹر اور وارڈآفیسرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر راست تقررات کے لئے آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز 23دسمبر کے بجائے 30 دسمبر سے ہوگا

جبکہ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ (5بجے شام تک)12 جنوری کے بجائے 19 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

فنی وجوہا ت کے سبب امیدوار‘متذکرہ جائیدادوں کے لئے آن لائن درخواستیں 30 دسمبر سے 19 جنوری (5بجے شام) تک داخل کرسکتے ہیں۔