شمالی بھارت

گیان واپی سروے، آثارِ قدیمہ کو مزید مہلت

وارانسی کی عدالت نے جمعہ کے دن محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) کو گیان واپی مسجد کا سائنٹفک سروے مکمل کرنے اور رپورٹ داخل کرنے کے لئے مزید 8 ہفتوں کا وقت دیا۔

وارانسی (یوپی): وارانسی کی عدالت نے جمعہ کے دن محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) کو گیان واپی مسجد کا سائنٹفک سروے مکمل کرنے اور رپورٹ داخل کرنے کے لئے مزید 8 ہفتوں کا وقت دیا۔

متعلقہ خبریں
قومی اہمیت کی حامل کئی یادگاریں لاپتہ : حکومت
گیان واپی سروے کیس کی 18 ستمبر کو آئندہ سماعت
40وکلاء کے خلاف ”جھوٹا کیس“ درج کرنے پر پولیس عہدیدار معطل
اب گیان واپی مسجدکے وضوخانہ کے سروے کا مطالبہ
گیان واپی سروے رپورٹ فریقین کو دی جائے گی

ضلع جج اے کے وشویش نے انجمن انتظامیہ مساجد کا اعتراض خارج کردیا اور محکمہ آثارِ قدیمہ کو مزید مہلت دے دی۔

سرکاری وکیل راجیش مشرا نے یہ بات بتائی۔ کاشی وشواناتھ مندر سے متصل گیان واپی مسجد کا سائنٹفک سروے یہ جاننے کے لئے کیا جارہا ہے کہ آیا 17 ویں صدی کی مسجد پہلے سے موجود کسی ہندو مندر کے ملبہ پر تو نہیں بنی۔