کھیل

ہندوستان نے نیدرلینڈز کو 56 رن سے ہرادیا

میان آف دی میاچ سوریا کمار یادو کے علاوہ کپتان روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کی نصف سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سوپر 12 کے اپنے دوسرے میاچ میں نیدرلینڈز کو 56 رن سے شکست دی۔

سڈنی: میان آف دی میاچ سوریا کمار یادو کے علاوہ کپتان روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کی نصف سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سوپر 12 کے اپنے دوسرے میاچ میں نیدرلینڈز کو 56 رن سے شکست دی۔

یہ ٹیم انڈیا کی سوپر 12 میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ اس قبل ہندوستانی ٹیم نے اپنے پہلے میاچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلہ میں 4 وکٹس سے ہرایا تھا۔ نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 180 رنوں کی صرورت تھی تاہم وہ 9 وکٹ کھوکر 123 رن ہی بناسکی۔

نیدرلنڈز کیلئے ٹم پرنگل نے سب سے زیادہ 20 رن بنائے جبکہ دیگر قابل ذکر اسکور کرنے والوں میں میکس 16‘ باس ڈی لیڈی 16 اور اکرمین 17 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ شاریز احمد 16 اور پال 14 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے بھونیشور کمار‘ ارشدیپ‘ اکشر پٹیل اور اشون نے 2,2 جبکہ محمد سمیع نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹیم انڈیا نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 179 رن بنائے۔ اوپنر راہول آج بھی ناکام رہے جو صرف 9 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ لیکن اس کے بعد کپتان روہت اور کوہلی نے دوسری وکٹ کیلئے 73 رنوں کی شراکت داری کی۔ روہت شرما 4 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 53 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد کوہلی نے سوریا کمار کے ساتھ تیسری وکٹ کیلئے 97 رنوں کی ناقابل شکست شراکت داری کی۔ کوہلی 3 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 62 جبکہ سوریا کمار یادو 25 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیدرلینڈز کیلئے کلاسین اور میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹیم انڈیا کا آئندہ مقابلہ اتوار 30 اکتوبر کو جنوبی افریقہ سے ہوگا۔