دہلی

ہندوستان گزشتہ9 سال میں ملازمتیں چھیننے میں وشواگروبن گیاہے: کھرگے

صدر کانگریس ملکارجن کھرگے نے آج بڑھتی بیروزگاری پر مرکزکونشانہئ تنقید بنایا اورکہاکہ بی جے پی کی زیرقیادت ہندوستان ملازمتیں چھیننے میں وشواگروبن گیاہے۔

نئی دہلی: صدر کانگریس ملکارجن کھرگے نے آج بڑھتی بیروزگاری پر مرکزکونشانہئ تنقید بنایا اورکہاکہ بی جے پی کی زیرقیادت ہندوستان ملازمتیں چھیننے میں وشواگروبن گیاہے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
صفا بیت المال سے تیس بیروزگار نوجوانوں میں ٹو وہیلرس کی تقسیم
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس

کھرگے نے کہاکہ گذشتہ9 سال کے دوران مودی حکومت کروڑوں جوانوں کا روزگار چھیننے میں وشواگروبن گئی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی میں حکومت کی ناکامی کواجاگر کیاگیاہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ حکومت نے نوجوانوں کوہرسال دوکروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیاتھا۔ کیا(ان نو برسوں میں) حکومت نے ملک کے نوجوانوں کو 18 کروڑ ملازمتیں فراہم کی ہیں۔

اس ویڈیومیں یہ بھی کہاگیاہے کہ صرف40 فیصد نوجوان ملازمت تلاش کرتے ہیں جبکہ60 فیصد نوجوان دوسروں کی آمدنی پر انحصارکرتے ہیں۔ اس ویڈیومیں کہاگیاہے کہ گذشتہ45 سال میں بیروزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہوگئی ہے اور20تا24 سال کی عمر کے 63 فیصد ہندوستانی نوجوان بیروزگارہیں۔

ویڈیو میں کہاگیاکہ سی ایم آئی ای کے سروے کے مطابق جاریہ سال اپریل میں شرح بیروزگاری گذشتہ چارماہ کے دوران سب سے زیادہ ہوگئی ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیومیں مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایاکہ گذشتہ9 سال کے دوران شرح بیروزگاری دگنی ہوگئی ہے اورہندوستان ملازمتیں چھیننے میں وشواگروبن گیاہے۔

قبل ازیں دن میں کانگریس نے ایک کتابچہ بھی جاری کیا جسے”9سال‘9 سوال“ کا عنوان دیاگیاہے۔ اس میں گذشتہ9 سال کے دوران حکومت کی ناکامیوں کواجاگرکیاگیاہے اوروزیراعظم نریندرمودی سے 9 سوال پوچھے گئے ہیں۔