تلنگانہ
آوارہ کتوں کے حملے میں 100 بھیڑیں ہلاک
فارم کے مالک سمپت نے ہمیشہ کی طرح اپنی بھیڑوں کو شیڈ میں ڈالا اور بدھ کی شام گھر چلا گیا۔ جمعرات کی صبح چھ بجے جب وہ شیڈ پر پہنچا تو اس کی بھیڑیں مردہ پائی گئیں۔

یادادری بھونگیر کے الیرو قصبے کے ایک بھیڑ فارم پر بدھ کی رات آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا، جس سے ایک بڑا سانحہ پیش آیا۔ اس حملے میں تقریباً 100 بھیڑیں مر گئیں۔
فارم کے مالک سمپت نے ہمیشہ کی طرح اپنی بھیڑوں کو شیڈ میں ڈالا اور بدھ کی شام گھر چلا گیا۔ جمعرات کی صبح چھ بجے جب وہ شیڈ پر پہنچا تو اس کی بھیڑیں مردہ پائی گئیں۔
انہوں نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لاکھوں روپیہ کا نقصا ن ہوا ہے۔ماضی میں بھی سمپت کے فارم پر آوارہ کتوں نے حملہ کیا تھا۔ جس کا ذکر سمپت کیا ہے۔
گاؤں والوں نے اس واقعہ پر شدید غصہ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔مقامی عوام نے انتظامیہ سے آوارہ کتوں پر قابو پانے اور متاثرہ فرد کے ساتھ انصاف کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔