مشرق وسطیٰ

شام میں زلزلے سے 111 افراد ہلاک، 500 سے زائد زخمی

وزارت نے ایک بیان میں کہا ’’حلب، لطاکیہ، حما اور طرطوس کے صوبوں میں مجموعی طور پر 111 افراد ہلاک اور 516 دیگر زخمی ہوگئے‘‘۔

دمشق: شام میں پیر کی صبح آنے والے طاقتور زلزلے میں کم از کم 111 افراد ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
عرب وزرائے خارجہ کا شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے پراتفاق
زلزلہ سے متاثرہ شام پر اسرائیل کے فضائی حملے،15 افراد ہلاک
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ’’حلب، لطاکیہ، حما اور طرطوس کے صوبوں میں مجموعی طور پر 111 افراد ہلاک اور 516 دیگر زخمی ہوگئے‘‘۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 99 افراد ہلاک اور 334 زخمی ہوئے تھے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا نے ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے ہیں۔

شامی میڈیا نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ دمشق اور لطاکیہ کے رہائشیوں نے پڑوسی ملک ترکی میں آنے والے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔ ان جھٹکوں کے باعث حلب اور لطاکیہ کے مضافاتی علاقوں میں بڑی تعداد میں عمارتیں گر گئیں جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

a3w
a3w