آندھراپردیش

آندھراپردیش میں محکمۂ صحت کی نئی وارننگ، اندرون ایک ماہ کووڈ19 کے 12کیس، 4 مریضوں کی موت

سرکاری پریس ریلیز کے مطابق 26 جون سے 16 جولائی کے درمیان 12 افراد وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے چار کی موت واقع ہوئی۔

امراوتی (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے ہیلتھ کمشنر جی ویراپانڈیان نے جمعرات کو کہا کہ ریاست میں 26 جون سے 16 جولائی کے درمیان کووڈ19 کے 12 معاملے سامنے آئے، جن میں سے دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا چار مریضوں کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ فوت ہونے والے تمام افراد پہلے سے ہی ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، گردوں کے امراض اور دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا تھے۔

سرکاری پریس ریلیز کے مطابق 26 جون سے 16 جولائی کے درمیان 12 افراد وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے چار کی موت واقع ہوئی۔

چار اموات میں سے تین ضلع کڈپہ اور ایک ضلع کاکیناڈا میں ہوئی۔ہیلتھ کمشنر کے مطابق سال 2026 میں آندھرا پردیش میں کووڈ۔19 کا پہلا معاملہ 26 جون کو ضلع کڈپہ میں درج کیا گیا، جبکہ یکم جولائی سے 16 جولائی کے درمیان مزید 11 معاملے سامنے آئے۔محکمہ صحت نے بتایا کہ دو افراد متاثرہ مریضوں کے ساتھ قریبی رابطے میں آنے کے باعث وائرس کا شکار ہوئے۔