حیدرآباد

راجندر نگر روڈ توسیعی منصوبہ، متاثرہ جائیداد مالکان میں 5 کروڑ 21 لاکھ روپے کے معاوضہ چیکس تقسیم

انہوں نے بتایا کہ آرام گھر سے زو پارک، منموہن سنگھ فلائی اوور اور بریج تک جاری روڈ وائیڈننگ منصوبے سے متاثرہ جائیداد مالکان میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 21 لاکھ روپے کے معاوضہ چیکس تقسیم کیے گئے۔

حیدرآباد: صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت اور قائد مجلس مقننہ پارٹی و رکن اسمبلی چندرائن گٹہ اکبر الدین اویسی کی نگرانی میں مجلس کے رکن قانون ساز کونسل مرزا رحمت بیگ قادری نے آج جی ایچ ایم سی راجندر نگر زونل کمشنر سری نواس ریڈی اور لینڈ ایکوزیشن آفیسر کے ہمراہ حلقہ اسمبلی راجندر نگر کے شاستری پورم ڈویژن کے حسن نگر علاقے میں روڈ توسیعی (روڈ وائیڈننگ) منصوبے سے متاثرہ جائیداد مالکان میں معاوضے کے چیکس تقسیم کیے۔

مرزا رحمت بیگ قادری نے اس موقع پر کہا کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی کی تلنگانہ حکومت سے مؤثر نمائندگی، مسلسل جدوجہد اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں متاثرہ جائیداد مالکان کو معاوضے کی رقم فراہم کی جا سکی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس ہمیشہ عوام کے جائز حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ آرام گھر سے زو پارک، منموہن سنگھ فلائی اوور اور بریج تک جاری روڈ وائیڈننگ منصوبے سے متاثرہ جائیداد مالکان میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 21 لاکھ روپے کے معاوضہ چیکس تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر معاوضہ حاصل کرنے والے جائیداد مالکان نے چیکس ملنے پر بیرسٹر اسد الدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل کوششوں کے باعث انہیں بروقت معاوضہ حاصل ہوا۔