تلنگانہ

تلنگانہ کے کاماریڈی میں آگ لگنے سے 12 دکانیں خاکستر

تلنگانہ کے شہر کاماریڈی میں پرانے بس اسٹینڈ کے قریب شدید آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 12 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کھلبلی مچ گئی اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس اور محکمہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔


کاماریڈی: تلنگانہ کے شہر کاماریڈی میں پرانے بس اسٹینڈ کے قریب شدید آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 12 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کھلبلی مچ گئی اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس اور محکمہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔

موصولہ معلومات کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

متعلقہ خبریں
یلاریڈی میں میلادالنبیؐ کے جلسہ سے علما کا خطاب: سیرتِ نبویؐ پر عمل پیرا ہونا امت مسلمہ کے لیے بہترین ذریعہ
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ

ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔