گنیش وسرجن کے دوران حیدرآبادی نوجوان کرشنا ندی میں ڈوب کر ہلاک
تفصیلات کے مطابق اپوگوڑہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک گروپ گنیش وسرجن کے لیے کولہاپور کے سومشیلا پہنچا تھا۔ وسرجن کی رسومات کی تکمیل کے بعد گروپ کے بعض افراد کرشنا ندی میں نہانے کے لیے اترے۔
کولہاپور: گنیش وسرجن کے موقع پر سومشیلا میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں حیدرآباد کے اپوگوڑہ سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ شخص کرشنا ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوگوڑہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک گروپ گنیش وسرجن کے لیے کولہاپور کے سومشیلا پہنچا تھا۔ وسرجن کی رسومات کی تکمیل کے بعد گروپ کے بعض افراد کرشنا ندی میں نہانے کے لیے اترے۔
اسی دوران 40 سالہ راجو کا اچانک پاؤں پھسل گیا اور وہ تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ ساتھیوں نے واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس اور امدادی عملہ نے ندی میں تلاشی کارروائی شروع کی۔
کافی تلاش کے بعد پولیس نے راجو کی لاش ندی سے برآمد کرلی۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے منتقل کیا گیا۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی راجو کے اہل خانہ اور ساتھیوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ گنیش وسرجن کے دوران پیش آئے اس حادثے نے علاقے میں بھی تشویش پیدا کردی ہے۔
حکام نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وسرجن اور دیگر مذہبی تقریبات کے دوران ندیوں اور آبی ذخائر میں داخل ہوتے وقت احتیاط برتیں اور تیز بہاؤ والے مقامات سے دور رہیں۔