صحت

ملک میں کورونا کے 123 نئے معاملے

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 123 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جو کہ پچھلے کچھ دنوں کے مقابلے کافی کم ہیں اور اسی عرصے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 123 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جو کہ پچھلے کچھ دنوں کے مقابلے کافی کم ہیں اور اسی عرصے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سائنسدانوں نے کووڈ 19کی شدت کا اندازہ لگانے والا آلہ بنایا
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 615 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 2,20,67,13,866 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,91,880 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 192 کم ہو کر 3001 رہ گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,884 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 314 بڑھ کر 4,44,56,995 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہار میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں دو کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ تریپورہ اور تلنگانہ میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

گزشتہ 24 میں گھنٹے میں اروناچل پردیش، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مہاراشٹر، ناگالینڈ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تامل ناڈو، تریپورہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں کورونا کے معاملات میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان میں اس بیماری سے ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔