بھارت

جھارکھنڈ میں ہاوڑہ-ممبئی میل کے 18 کوچ پٹری سے اترگئے

آج علی الصبح ہاوڑہ سے ممبئی جا رہی ہاوڑہ-ممبئی میل کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے، جس سے سات افراد زخمی ہو گئے۔

رانچی: جھارکھنڈ میں ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے چکرادھر پور ریلوے ڈویژن کےبڑابمبو اسٹیشن کے نزدیک آج علی الصبح ہاوڑہ سے ممبئی جا رہی ہاوڑہ-ممبئی میل کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے، جس سے سات افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
این آر سی نافذ کیاجائے گا: رگھوبرداس
دھنباد کی عمارت میں سلنڈر دھماکہ، 14 افراد ہلاک

ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے سی پی آر او اوم پرکاش چرن نے یہاں یواین آئی کو بتایا کہ اس حادثے میں ہاوڑہ ممبئی میل کے 18 ڈبے پٹری سے اتر گئے، جن میں سے 16 ڈبے مسافر کوچ، ایک پینٹی کوچ اور دیگرڈبہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں سات افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ کے لیے پٹنہ سے این ڈی آر ایف کی ٹیم بھیجی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ راجکھرسواں ویسٹ آؤٹر اور بارابمبو کے درمیان اس سے قبل ایک مال گاڑی پٹری سے اتر گئی تھی جس کی وجہ سے ویگن ٹریک پر ہی تھا کہ تبھی ہاوڑہ-ممبئی میل دوسرے ٹریک سے آرہی تھی اور ان ویگنس سے ٹکرانے کے بعد اس کی بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں۔

اس حادثے میں ملوث ٹرین کے مسافروں کو بسوں کے ذریعے دوسرے قریبی ریلوے اسٹیشن پر بھیجا گیا ہے۔

اس روٹ پر چلنے والی 22861 ہاوڑہ-کانٹابازی ایکسپریس، 08015/18019 کھڑکپور-دھنباد ایکسپریس، 12021/12022 ہاوڑہ باربیل ایکسپریس کو منسوخ کرنا پڑا جبکہ کچھ ٹرینوں کو درمیان میں روکنا پڑا۔

a3w
a3w