حیدرآباد

سنکرانتی کے پیش نظرساوتھ سنٹرل ریلوے کی 188خصوصی ٹرینیں

ساوتھ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سریدھر نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے ان ٹرینوں میں تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حیدرآباد: ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے سنکرانتی کے پیش نظر 188خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
سنکرانتی تہوار۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی 52 خصوصی ٹرینیں
ساوتھ سنٹرل ریلوے: 10ہزار کروڑ روپئے کی آمدنی

ساوتھ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سریدھر نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے ان ٹرینوں میں تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وشاکھاپٹنم-سکندرآباد وندے بھارت ٹرین میں آج سے اضافی بوگیاں شامل کیگئی ہیں اور عام مسافروں کے لیے بڑی تعداد میں باقاعدہ ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جملہ366 خصوصی ٹرینیں جن میں پڑوسی ڈویژنوں کی ٹرینیں شامل ہیں، تلگو ریاستوں کے مختلف اسٹیشنوں اور کولکتہ، چنئی اور برہم پور جیسے دور دراز مقامات کے لئے چلائی جارہی ہیں۔