امریکہ و کینیڈادہلی

ہندوستانیوں کیلئے 2.5 لاکھ امریکی ویزا اپوائنٹمنٹس

ہندوستان میں امریکی سفارت خانہ نے پیر کے دن اعلان کیا کہ اس نے ہندوستانی مسافرین بشمول سیاحوں‘ ہنرمندوں اور طلبا کے لئے مزید 2 لاکھ50 ہزار ویزا اپوائنٹمنٹس کھولے ہیں۔

نئی دہلی(آئی اے این ایس) ہندوستان میں امریکی سفارت خانہ نے پیر کے دن اعلان کیا کہ اس نے ہندوستانی مسافرین بشمول سیاحوں‘ ہنرمندوں اور طلبا کے لئے مزید 2 لاکھ50 ہزار ویزا اپوائنٹمنٹس کھولے ہیں۔

حال میں جاری نئے سلاٹس سے ہزاروں ہندوستانی درخواست گزاروں کے انٹرویوز بروقت ہوجائیں گے۔

سال 2024 میں 12 لاکھ ہندوستانیوں نے امریکہ کا سفر کیا۔ سال 2023 کے مقابلہ 35 فیصد کا اضافہ ہوا۔

کم ازکم 60 لاکھ ہندوستانیوں کے پاس نان امیگرنٹ امریکی ویزا پہلے سے موجود ہے۔