حیدرآباد

طالبہ کی چوٹی کے بال پکڑکر گھسیٹنے کا واقعہ‘2خاتون کانسٹبل معطل

حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہائی کورٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے زرعی یونیورسٹی کی 100 ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کے خلاف راجندر نگر میں اے بی وی پی کے طلبہ نے سخت احتجاج کیا تھا۔

حیدرآباد: سائبرآبادکمشنرپولیس اویناش موہنتی نے اے بی وی پی کی خاتون ورکر کو چوٹی کے بال پکڑکر روڈپر گھسیٹنے کے الزام میں 2 لیڈی پولیس کانسٹبلس کوملازمت سے معطل کردیا۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت

ذرائع کے بموجب حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہائی کورٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے زرعی یونیورسٹی کی 100 ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کے خلاف راجندر نگر میں اے بی وی پی کے طلبہ نے سخت احتجاج کیا تھا۔

اس موقع پر اگریکلچرل یونیورسٹی راجندرنگر کی طالبہ کو لیڈی کانسٹبل نے جو ایکٹیوا پر سوارتھی‘طالبہ کی چوٹی کے بال پکڑکر گھسیٹاتھا۔اس کی ویڈیو وائرل ہوچکی تھی۔

اس وقت سائبرآباد کمشنر پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کاحکم دیا تھا۔ ہیومن رائٹس کمیشن نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے سائبرآباد پولیس کمشنر کونوٹس جاری کردی۔