مشرق وسطیٰ

لبنان-اسرائیل سرحد پر جھڑپ میں حزب اللہ کے 2 جنگجو شہید، 5 شہری زخمی

لبنان-اسرائیل سرحد پر تصادم میں پیر کے روز حزب اللہ کے دو جنگجو ہلاک اور پانچ عام شہری زخمی ہو گئے۔

بیروت: لبنان-اسرائیل سرحد پر تصادم میں پیر کے روز حزب اللہ کے دو جنگجو شہیداور پانچ عام شہری زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ ہلاکتیں جنوبی لبنان کے کم از کم 21 سرحدی دیہاتوں اور قصبوں پر اسرائیلی بھاری توپ خانے کی بمباری کے نتیجے میں ہوئی ہيں اور اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر 16 حملے کیے ہیں۔

لبنانی فوجی ذرائع کے حوالے ژنہوا نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 7 مکانات تباہ اور 22 گھروں اور پانچ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

حزب اللہ نے پیر کے روز یہ بھی اعلان کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی مقامات پر متعدد حملے کیے، جن میں مسکاو بستی کی عمارتیں، برقات ریشا کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں کا کیمپ، وغیرہ شامل ہیں۔

لبنانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنانی جانب سے اب تک 177 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں حزب اللہ کے 126 ارکان اور 32 عام شہری شامل ہیں۔