سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

سرسوتی پوجا پنڈال میں برقع پہن کر نامناسب رقص،2 ہندو نوجوان گرفتار (ویڈیو وائرل)

یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دو نوجوانوں کو سیاہ برقع پہن کر ایک بھوجپوری گانے پر اسٹیج پر غیر مہذب انداز میں رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

بیگو سرائے: بہار کے بیگوسرائے ضلع میں پولیس نے چہارشنبہ کو دو ہندو نوجوانوں کو گرفتارکرلیا، جو سرسوتی پوجا کے دوران برقع پہن کر اسٹیج پر ناچ رہے تھے۔ یہ واقعہ پھلوادیہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پھلوادیہ گنج علاقے کے دھوبی ٹولا، وارڈ نمبر 20 میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دو نوجوانوں کو سیاہ برقع پہن کر ایک بھوجپوری گانے پر اسٹیج پر غیر مہذب انداز میں رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد عوامی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزمان کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا۔

ڈی ایس پی رمیش پرساد سنگھ کے مطابق، جیسے ہی پولیس کو اطلاع ملی، فوراً ایک ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا۔ تحقیقاتی عمل کے دوران ویڈیو کی تصدیق کی گئی اور ملزمان کی شناخت کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ان کی حرکت جان بوجھ کر اشتعال انگیزی پھیلانے کے لیے تھی یا یہ محض ایک ناکام مذاق تھا۔ پولیس حکام نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی مزید کارروائی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور مختلف حلقوں سے اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔