کھمم میں 2 علیحدہ سڑک حادثات، 5 افراد ہلاک
پولیس نے عینی شاہدین سے حادثہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مدھیرا کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔پہلا حادثہ ضلع کے میدے پلی گاوں میں اُس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ گاڑی ریلوے بریج پر گرپڑی۔اس حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔
دوسراحادثہ ستوپلی کے قریب پیش آیا جس میں ایک جوڑے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق 38سالہ سریش اور 34سالہ روجا ستوپلی سے اسکوٹی پرحیدرآباد آرہے تھے کہ وائرا علاقہ میں مدھیرا کراس روڈ پر ستوپلی سے آنے والے ایک ٹپر نے ان کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماردے دی جس کے نتیجہ میں سبھاش اور روجا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
سبھاش حیدرآباد میں گروسری کا کاروبار کرتاتھا۔ اس حادثہ کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔ پولیس نے عینی شاہدین سے حادثہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مدھیرا کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔