2020 کے بعد سے یتیم اور لاوارث بچوں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ:حکومت
مرکز نے گذشتہ تین سال کے دوران یتیم، لاوارث اور خودسپردبچوں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ درج کیا ہے۔ یہ اعداد و شمار بچوں کو گود لینے کے لئے قائم کئے گئے پورٹل CARINGS کے مطابق ہیں۔
نئی دہلی: مرکز نے گذشتہ تین سال کے دوران یتیم، لاوارث اور خودسپردبچوں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ درج کیا ہے۔ یہ اعداد و شمار بچوں کو گود لینے کے لئے قائم کئے گئے پورٹل CARINGS کے مطابق ہیں۔
مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ ایسے بچوں کی تعداد جو 2020-21 میں 4521 اور 2021-22 میں 5106 تھی، 2022-23 میں بڑھ کر 5663 ہوگئی ہے۔
حکومت کے مطابق بچوں کو گود لینے سے متعلق سسٹم CARINGS ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو بچوں کو گود لینے کے سسٹم میں شفافیت لانے اور تاخیر کو ختم کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔
ایرانی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ملک میں گذشتہ ایک سال کے دوران 3443 بچوں کو گود لیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ اب تک ملک بھر میں چائیلڈ کیر ہومس کے 4268 معائنہ کئے گئے ہیں۔
2021 میں حکومت نے ایک مانیٹرنگ اپلیکیشن MASI تیار کیا تھا اور یہ معائنے اسی کے ذریعہ کئے گئے ہیں۔
یہ پورٹل جنوری 2021 میں چینائی میں پہلے معائنہ کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا لیکن اُس وقت کووڈ۔19 کی پابندیوں کی وجہ سے یہ معائنے نہیں کئے جاسکے۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پابندیوں کے خاتمہ کے بعد یہ معائنے دوبارہ شروع کردیئے گئے تھے۔