شمالی بھارت

رنتھمبور نیشنل پارک سے 25 شیر لاپتہ

رنتھمبور نیشنل پارک (آر این پی) سے گزشتہ ایک برس میں 75 کے منجملہ 25 شیر لاپتہ ہوگئے۔ راجستھان کے چیف وائلڈ لائف وارڈن پون کمار اُپادھیائے نے پیر کے دن پارک کے عہدیداروں کو یہ بات بتائی۔

جئے پور (پی ٹی آئی) رنتھمبور نیشنل پارک (آر این پی) سے گزشتہ ایک برس میں 75 کے منجملہ 25 شیر لاپتہ ہوگئے۔ راجستھان کے چیف وائلڈ لائف وارڈن پون کمار اُپادھیائے نے پیر کے دن پارک کے عہدیداروں کو یہ بات بتائی۔

ایک سال میں شیروں کی اتنی بڑی تعداد کے لاپتہ ہونے کی بات پہلی مرتبہ سرکاری طورپر کی گئی۔ قبل ازیں جنوری 2019 اور جنوری 2022 کے درمیان رنتھمبور سے 13 شیر لاپتہ ہونے کی بات کہی گئی تھی۔

پیر کے دن محکمہ وائلڈ لائف نے شیروں کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کے لئے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی۔ 14 شیروں کو ڈھونڈنے پر توجہ مرکوز ہے جو جاریہ سال 17 مئی اور 30ستمبر کے درمیان غائب ہوئے۔

Photo Source: Pexels