مشرق وسطیٰ

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ میں 25 افراد جاں بحق

وسطی غزہ کی پٹی کے دیر البلاح شہر پر پیر کو اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 15 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ: وسطی غزہ کی پٹی کے دیر البلاح شہر پر پیر کو اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 15 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

یہ اطلاع مقامی فلسطینی ذرائع نے دی ہے۔ ذرائع نے ژنہوا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیل نے فضائی حملوں کے ذریعے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں بے گھر لوگ رہ رہے تھے۔

یہ لوگ اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی وجہ سے اپنے گھر بار چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ امدادی کارکن اس وقت ملبہ تلے زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کر رہے ہیں جب کہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس فضائی حملے سے قبل پیر کو غزہ میں قائم وزارت صحت نے اسرائیلی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 21,978 بتائی تھی۔