مشرق وسطیٰ

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 254 افراد جاں بحق؛ حزب اللہ کا جوابی کارروائی کا عزم

ترکی نے بھی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے۔ ترکی کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ لبنان پر بڑھتے ہوئے اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے، کیونکہ ان حملوں سے انسانی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔

ماسکو: لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 254 افراد جاں بحق اور 1,165 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ اطلاع الجزیرہ نے لبنانی سول ڈیفنس کے حوالے سے دی۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
بنگلہ دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ
بحرین نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا
کويت کی وزارتِ خزانہ اور آئل ریفائنری پر ڈرون حملے

بدھ کے روز اسرائیلی طیاروں نے وسطی بیروت کے مزرعہ، منارہ، عین المریسہ اور بربور کے علاقوں کے علاوہ جنوبی مضافاتی علاقوں کے آٹھ مقامات کو نشانہ بنایا۔

لبنانی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کی گئی بمباری انہیں جوابی کارروائی کا حق دیتی ہے۔

ترکی نے بھی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے۔ ترکی کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ لبنان پر بڑھتے ہوئے اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے، کیونکہ ان حملوں سے انسانی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔

وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں اعلان کردہ جنگ بندی کے باوجود بنیامین نیتن یاہو کی حکومت امن و استحکام قائم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو مسلسل کمزور کر رہی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ترکی لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔