مہاراشٹرا

پارتھ اجیت پوار نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

مسٹر پوار نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ رہے آنجہانی اجیت پوار کے بیٹے ہیں۔ وہ حال ہی میں منعقدہ راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات میں ایوانِ بالا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما پارتھ اجیت پوار نے جمعرات کو یہاں راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔

متعلقہ خبریں
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار
این سی پی مہاراشٹرا میں مقامی اور بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی : اجیت پوار
اجیت پوار کی این سی پی کا ایکس ہینڈل ”معطل“
بغاوت کے 15 دن بعد اجیت پوار کی شردپوار سے ملاقات
شرد پوار میرے رہنما اور استاد ہیں: اجیت


راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے مسٹر پوار کو حلف دلایا۔ انہوں نے انگریزی میں حلف لیا اور وہ راجیہ سبھا میں مہاراشٹر کی نمائندگی کریں گے۔

مسٹر پوار نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ رہے آنجہانی اجیت پوار کے بیٹے ہیں۔ وہ حال ہی میں منعقدہ راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات میں ایوانِ بالا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔


اس موقع پر راجیہ سبھا میں قائدِ ایوان جگت پرکاش نڈا، مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ سنیتر اجیت پوار، کانگریس رکن جے رام رمیش، این سی پی کے پرفل پٹیل، لوک سبھا رکن تٹکرے سنیل دتاتریہ، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔