صحت

ملک میں کورونا کے 2771 فعال معاملوں میں اضافہ

ملک میں کورونا کے فعال معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,771 فعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے اور 24 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا کے فعال معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,771 فعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے اور 24 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر ماسک کے استعمال میں اضافہ
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
ہندوستان میں نئے کووِڈ کیسس میں 40 فیصد اضافہ
تلنگانہ میں کوویڈ کے23 نئے معاملات
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 198 افراد کو ویکسینیشن دی گئی ہیں اور اب تک ملک میں 2,20,66,26,522 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 60,313 ہوگئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,48,27,226 ہو گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,141 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6,313 بڑھ کر 4,42,35,772 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، دہلی میں فعال کیسوں کی تعداد میں سب سے زیادہ 666 اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہریانہ میں 404، کیرالہ میں 367، اتر پردیش میں 355، راجستھان میں 282، پنجاب میں 191، اڈیشہ میں 165، تمل ناڈو میں 147، کرناٹک میں 110، مغربی بنگال میں 90، بہار میں 81، چھتیس گڑھ میں 80،گجرات میں 60 کیسس سامنے آئے ہیں۔

اسی طرح جموں و کشمیر میں 41، پڈوچیری میں 31، آندھرا پردیش میں 18، جھارکھنڈ میں 16، تلنگانہ میں 11، مدھیہ پردیش میں آٹھ، چنڈی گڑھ میں چار، میزورم میں تین، میگھالیہ اور اتراکھنڈ میں دو دو،لداخ، سکم اور تری پورہ میں بالترتیب ایک ایک کیس سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب گجرات میں اس بیماری سے چھ، اتر پردیش میں چار، دہلی اور راجستھان میں تین تین، مہاراشٹرا میں دو،، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، کیرالہ اور تمل ناڈو میں بالترتیب ایک ایک شخص کی اس بیماری سے موت ہوئی۔

ذریعہ
یواین آئی