تلنگانہ

وزیر اعظم مودی کا دورہ ورنگل، سیکوریٹی کے سخت انتظامات

وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر تلنگانہ پولیس نے سخت صیانتی انتظامات کئے ہیں۔ ڈی جی پی انجنی کمار نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کمشنر ورنگل اور پولیس کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی، ہفتہ 8جولائی کو ورنگل میں 6,100 کروڑ مالیتی کئی اہم انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سرکاری ذرئع کے مطابق سنگ بنیاد تقریب میں شرکت سے قبل وزیر اعظم مودی، مشہور بھدرا کالی مندر میں پوجا کریں گے اور وہ ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
مدینہ منورہ کے سرکاری اسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی

 گذشتہ ایک سال کے دوران مودی کا یہ تیسرا دورہ تلنگانہ ہے جہاں رواں برس اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ قبل ازیں مودی، جنوری اور اپریل میں تلنگانہ کا دورہ کرچکے ہیں۔ ریاستی بی جے پی کے نئے صدرو مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، پارٹی کے سینئر قائدین کے ساتھ آج ورنگل روانہ ہوچکے ہیں۔

جس کامقصد وزیر اعظم مودی کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔ بی جے پی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ اس پروگرام کے حصہ کے طور پر وزیر اعظم، کل قاضی پیٹ میں ریلوے ویاگن مینو فیکچرنگ یونٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جسے 500 کروڑ روپے کے مصارف سے فروغ دیا جائے گا۔

وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر تلنگانہ پولیس نے سخت صیانتی انتظامات کئے ہیں۔ ڈی جی پی انجنی کمار نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کمشنر ورنگل اور پولیس کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 ڈی جی پی نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر نقائص سے پاک انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ ورنگل پولیس کمشنر اے وی رنگا ناتھ نے کہا کہ سینئر عہدیداروں کو بطور انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

 مامنور،بھدرا کالی مندر اور آرٹس کالج صوبیداری جہاں وزیر اعظم کے دورہ کا امکان ہے، میں مسلح سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکوریٹی انتظامات پر3500 پولیس جوانوں کو متعین کیا جارہا ہے۔ پہلے ہی ٹرافک ایڈؤائزری جاری کی جاچکی ہے اور ورنگل کو 6 تا 8 جولائی تک نوفلائی زون قرار دیا جاچکا ہے۔

a3w
a3w