مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید

شمالی مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں بدھ کو ایک گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں تین فلسطینی شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ یہ اطلاع مقامی ذرائع نے دی۔

جنین: شمالی مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں بدھ کو ایک گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں تین فلسطینی شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ یہ اطلاع مقامی ذرائع نے دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
اسرائیلی فورسس نے 2 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اہلکار محمود السعدی نے ژنہوا کو بتایا کہ امدادی ٹیموں نے گاڑی سے تین نوجوانوں کی لاشیں نکالیں، جو مسخ اور جلی ہوئی تھیں۔

فلسطینی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ ایک ڈرون نے گاڑی کو نشانہ بنایا، جب کہ کیمپ اور شہر کی فضائی حدود پر اسرائیلی جاسوس طیاروں کی پروازیں دیکھی گئیں۔

دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے جنین میں ایک کار میں سوار چار فلسطینی عسکریت پسندوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا، جن میں اسلامی جہاد کے دو سینئر ارکان بھی شامل تھے۔