امریکہ و کینیڈا
الہان عمر امریکہ میں پرائمری الیکشن جیت گئیں
الہان عمر نے اپنے دوساتھیوں کی ہار پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ان دونوں کا سامنا امیرامیدواروں سے ہوا تھا جنہوں نے یونائٹیڈ ڈیموکریسی پراجکٹ پر کئی ملین ڈالرخرچ کئے تھے۔

منی پولیس: ڈیموکریٹک امریکی نمائندہ الہان عمر جو اسکواڈ کہلانے والے ترقی پسند ارکان ایوان میں ایک ہیں اور غزہ میں جنگ پر اسرائیل کی سخت ناقد ہیں‘ منی سوٹا سے پرائمری الیکشن جیت گئی ہیں۔
انہوں نے منی سوٹا کے ایریا ففتھ ڈسٹرکٹ سے جیت حاصل کی۔ انہوں نے اپنے دوساتھیوں کی ہار پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ان دونوں کا سامنا امیرامیدواروں سے ہوا تھا جنہوں نے یونائٹیڈ ڈیموکریسی پراجکٹ پر کئی ملین ڈالرخرچ کئے تھے۔