ایشیاء

پاکستان میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 32 افراد جان بحق

پاکستان میں طوفانی بارشوں سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 32 اور زخمیوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان میں طوفانی بارشوں سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 32 اور زخمیوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
پاکستان کے کرم میں جھڑپوں میں 15افراد ہلاک

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 3 روز سے جاری بارشوں کے باعث ہونے والی آفات اور حادثات میں 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شدید بارشوں اور برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے کئی ایک مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئی ہیں جبکہ مواصلات کا نظام درہم ہوچکا ہے۔

بارشوں کے باعث ہونے والی آفات اور حادثات میں صوبہ خیبر پختونخوا میں 27 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوئے جبکہ صوبہ بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ شدید بارشوں سے گوادر شہر میں تقریباً 700 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔