مشرق وسطیٰ

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں 34 خواتین اعلیٰ عہدوں پر تعینات

دو سال قبل مسجد الحرام میں باقاعدہ تربیت یافتہ اسی خواتین اہلکار حج و عمرہ زائرین کی سیکیورٹی خدمات پر مامور کی گئی تھیں۔جن کا کام مسجد الحرام میں آنے والی خواتین کی مدد کرنا اور مطاف اور مسجد الحرام کے تمام حصوں میں ہجوم کو کنٹرول کرنا ہے۔

مکہ: سعودی عرب نے مسجدِ الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں خواتین عازمین حج کی آسانی کے لیے اعلی عہدوں پر 34 خواتین تعینات کر دی ہے۔ مکہ اور مدینہ کی دونوں مساجد سے متعلق امور چلانے والے ادارے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین کی تقرری کا مقصد خواتین عازمین کے لیے سہولیات فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
وجئے شانتی، انتخابی مہم ومنصوبہ بندی کمیٹی، کی چیف کوآرڈینٹر مقرر
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست

سعودی عرب کی مقامی میڈیا کے مطابق دو سال قبل مسجد الحرام میں باقاعدہ تربیت یافتہ اسی خواتین اہلکار حج و عمرہ زائرین کی سیکیورٹی خدمات پر مامور کی گئی تھیں۔جن کا کام مسجد الحرام میں آنے والی خواتین کی مدد کرنا اور مطاف اور مسجد الحرام کے تمام حصوں میں ہجوم کو کنٹرول کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اگست 2021 میں سعودی عرب نے دو خواتین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ کا لیے معاون مقرر کیا تھا۔

اس کے علاوہ اس ماہ کے شروع میں سعودی عرب نے حرمین ایکسپریس ٹرین لیڈرز پروگرام میں 32 خواتین کو بطور ڈرائیور تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی نے حالیہ برسوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینا اور فوجی خدمات میں بھرتی کرنا شامل ہے۔