حیدرآباد

محکمہ آبپاشی سٹی سرکل کے 4 عہدیدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار (ویڈیو)

اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے شکایت کنندہ سے رشوت طلب وقبول کرنے پر دفتر سپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ آبپاشی کے 4 عہدیداروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے شکایت کنندہ سے رشوت طلب وقبول کرنے پر دفتر سپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ آبپاشی کے 4 عہدیداروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
رشوت کی وصولی کا طریقہ کار تبدیل
غیر محسوب اثاثہ جات کیس، اے سی بی نے اے سی پی کو تحویل میں لے لیا
بھینسہ کے میونسپل کمشنر اور بل کلکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
چندرا بابو نائیڈو، کرپشن مقدمات کے جال میں پھنس گئے
100کروڑ اثاثوں کی موجودگی کے بعد عہدیدار گرفتار

اے سی بی حکام نے جمعرات کے روز اصل ملزم اگزیکٹیو انجینئر کے بھنائی لال، ملزم نمبر2کارتک اسسٹنٹ انجینئر، ملزم3 ایچ نکھیشن کمار اے ای، اے ڈبلیو، سیکشن آفس سپرنٹنڈنگ انجینئر، اریگشن سرکل رنگاریڈی حیدرآباد اور

ملزم نمبر4پی گنیش سروئیر ایم آر او آفس گنڈی پیٹ کو اس وقت گرفتار کرلیا جبکہ یہ ملزمین، نیک نام پور، منی کونڈا ضلع رنگاریڈی کے شکایت کنندہ سے ایک لاکھ روپے رشوت قبول کررہے تھے۔

ان عہدیداروں نے نیک نام پور اور منی کونڈا میں عمارت کی تعمیر کیلئے این او سی جاری کرنے اور شکایت کنندہ کے حق میں کام کرنے کیلئے رشوت طلب وقبول کی تھی۔ ملزم نمبر ایک سے ملزم نمبر3 نے ابتدا میں شکایت کنندہ سے 2لاکھ 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ان عہدیداروں نے پہلے ہی ایک لاکھ50ہزار روپے وصول کرلئے تھے جبکہ

ملزم نمبر4نے سروے کرنے کیلئے40ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ ملزم نمبر ایک کے قبضہ سے رشوت کی 65 ہزار روپے،

جبکہ ملزم نمبر2اور3کے قبضہ سے35ہزار روپے برآمد کرلئے گئے۔ آخرالذکر دو ملزمین کے ہاتھوں کا کیمیائی ٹسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔ تمام4ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا اور انہیں نامپلی کی اے سی بی عدالت میں پیش کیا گیا۔