شمالی بھارت

ٹاملناڈو کالج کے 42 طلبہ ہاسٹل میں ڈنر کھانے کے بعد بیمار

ایک خانگی انجینئرنگ کالج کے 42 طلبہ اتوار کو ہاسٹل سربراہ کی گئی غذا استعمال کرنے کے بعد بیمار ہوگئے۔

ایروڈ(ٹاملناڈو): ایک خانگی انجینئرنگ کالج کے 42 طلبہ اتوار کو ہاسٹل سربراہ کی گئی غذا استعمال کرنے کے بعد بیمار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
پرانی حویلی کے ایک رسٹورنٹ میں سمیت غذا سے 43 افراد متاثر، ایک کی حالت انتہائی نازک
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی 300 طالبات، سمیت غذا سے متاثر
کوچی کی ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد 68 افراد بیمار

پولیس کے مطابق طلبہ نے ہاسٹل میں ڈنر کھایا جس کے بعد انہوں نے بے چینی اور قئے کی شکایت کی۔

بعدازاں انہیں ایروڈ ڈسٹرکٹ میڈیکل کالج ہاسپٹل لے جایا گیا۔ تمام متاثرہ طلبہ کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔