شمالی غزہ میں دھماکے سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 8 زخمی
اسی بٹالین کے آٹھ زخمی فوجی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
یروشلم: شمالی غزہ پٹی میں ایک عمارت میں دھماکے سے پانچ فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
اس بات کا اعلان اسرائیلی فوج نے پیر کو ایک بیان میں کیا۔
دھماکے کی وجہ سے عمارت گر نے کی بات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہے اور اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایک بیان میں، فوج نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہال بریگیڈ کی جاسوس بٹالین کے ارکان کے طور پر کی ہے، جن میں ان کا 23 سالہ اسکواڈ کمانڈر بھی شامل ہے۔
اسی بٹالین کے آٹھ زخمی فوجی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس سے اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی کثیر محاذ جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی کل تعداد 840 ہو گئی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کار قطر کے شہر دوحہ میں 15 ماہ سے زیادہ کی شدید لڑائی کے بعد جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش میں بالواسطہ بات چیت کر رہے تھے۔