دہلی

5 مرحلوں کا ووٹر ٹرن آؤٹ ڈاٹا جاری

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہفتہ کے دن کہا کہ اس نے ہر پارلیمانی حلقہ میں رائے دہندوں کی حقیقی تعداد شامل کرنے کے لئے رائے دہی کے تناسب کی اجرائی کے طریقہ کار میں مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہفتہ کے دن کہا کہ اس نے ہر پارلیمانی حلقہ میں رائے دہندوں کی حقیقی تعداد شامل کرنے کے لئے رائے دہی کے تناسب کی اجرائی کے طریقہ کار میں مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم

اس نے 5 مرحلوں کے اعدادوشمار جاری کرنے کا اعلان کیا۔ لوک سبھا الیکشن کے ابتدائی 5 مرحلوں کا ووٹر ٹرن آؤٹ 507,297,288 رہا۔ لوک سبھا الیکشن مرحلہ اول میں 110,052,103‘ مرحلہ دوم میں 105,830,572‘ مرحلہ سوم میں 113,234,676‘ مرحلہ چہارم میں 122,469,319 اور مرحلہ پنجم میں 55,710,618 ووٹ ڈالے گئے۔

کمیشن نے دعویٰ کیا کہ 19 اپریل کو الیکشن شروع ہونے کی تاریخ سے ٹرن آؤٹ ڈاٹا جاری کرنے کی ساری مشق پوری طرح درست ہے۔ اس میں کوئی نقص نہیں ہے۔

اس نے زور دے کر کہا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ ڈاٹا کی اجرائی میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن قائدین کے اندیشے دور کرتے ہوئے کہا کہ پورا عمل صاف و شفاف ہے۔

امیدواروں کے ایجنٹس کو الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ جانے دیا گیا۔ اسٹرانگ رومس میں مشینیں پوری طرح محفوظ ہیں۔ وہاں سیکوریٹی کڑی ہے۔ ووٹر ٹرن آؤٹ ڈاٹا ایک ایپ پر موجود ہے۔

مختلف میڈیا اداروں نے اپنی سہولت سے مختلف نکات اخذ کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے جاریہ ہفتہ سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا تھا۔ ووٹر ٹرن آؤٹ ڈاٹا ایپ پر ہر مرحلہ کے دوسرے دن صبح 9:30 بجے سے دن رات دستیاب ہے۔

a3w
a3w