حیدرآباد

گورنر کے خطبہ کےساتھ بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگا

اس اجلاس میں وزیر امور مقننہ وی پرشانت ریڈی،وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ، چیف سکریٹری شانتی کماری ودیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں طئے پایا کہ3 فروری سے بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگا۔

حیدرآباد: گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن کی جانب سے3فروری سے اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔راج بھون اور ریاستی حکومت کے درمیان جاری اختلافات کے خاتمہ کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں پرگتی بھون میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی شہر آمد
تلنگانہ اسمبلی کا فروری میں بجٹ سیشن طلب

اس اجلاس میں وزیر امور مقننہ وی پرشانت ریڈی،وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ، چیف سکریٹری شانتی کماری ودیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں طئے پایا کہ3 فروری سے بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگا۔

اسی روز12:10منٹ کو گورنرڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن اسمبلی وکونسل کے اراکین سے خطاب کریں گی۔(بجٹ پر خطبہ دیں گی)۔ 6 فروری کو اسمبلی اور کونسل میں ریاست کے بجٹ2023-24کو پیش کیا جائے گا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ 2022-23کے بجٹ اجلاس کا آغاز گورنر کے خطبہ کے بغیر کیا گیا تھا۔حالیہ عرصہ کے دوران گورنر اور حکومت میں تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔یوم جمہوریہ تقاریب کو سرکاری سطح پر راج بھون تک محدود کردیا گیا تھا۔

یوم جمہوریہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے حکومت پر دبے الفاظ میں تنقید بھی کی تھی۔ اس تناظر میں خدشات پائے جارہے تھے کہ اس باربھی بجٹ اجلاس گورنر کے خطبہ سے شروع ہوگا یا نہیں؟اطلاعات کے مطابق حکومت نے چاردن قبل گورنر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کرنے کی خواہش کی تھی۔

دوسری طرف دفتر گورنر سے حکومت کو جوابی مکتوب روانہ کرتے ہوئے وضاحت طلب کی گئی کہ بجٹ اجلاس کا آغاز گورنر کے خطبہ سے ہونے والا ہے یا نہیں؟اور گورنر کی تقریر کی نقل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جس کے بعد حکومت نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے گورنر سے بجٹ اجلاس طلب کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت دینے کی خواہش کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی۔

عدالت کی ہدایت پر حکومت اور گورنر کے وکیلوں نے مشاورت کی اور حکومت نے عرضی سے دستبرداری اخیتار کرنے کا فیصلہ کیا اور حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ بجٹ اجلاس کا آغاز روایتی گورنر کے خطبہ سے ہوگا۔

گزشتہ اور چیف منسٹر کی قیادت میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد وزیر امور مقننہ وی پرشانت ریڈی نے راج بھون پہنچ کر گونر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن سے ملاقات کی اور حکومت کے فیصلہ سے واقف کرایا۔گورنر نے اعلامیہ جاری کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کی جس کے بعد حکومت نے بجٹ اجلاس کی تاریخ کو قطعیت دی۔

 جس کے مطابق3فروری دوپہر12:10منٹ سے گوونر کے خطبہ سے اجلاس کا آغاز ہوگا اور 6 فروری کو اسمبلی اور کونسل میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندرا راجن2019میں عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد سے حکومت پرو پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام لگاتی آرہی ہیں۔