مشرق وسطیٰ

رفح پر اسرائیلی حملوں میں 52 افراد کی موت

غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح اور آس پاس کے علاقوں پر اسرائیلی فوج کے شدید حملوں میں کم از کم 52 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ: غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح اور آس پاس کے علاقوں پر اسرائیلی فوج کے شدید حملوں میں کم از کم 52 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر پھر اسرائیلی بمباری
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

الجزیرہ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے پیر کے روز جنوبی غزہ پر ’’سلسلہ وار حملوں‘‘ کا آغاز کیا، لیکن اس نے دیگر تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

غزہ میں قائم وزارت صحت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 28,176 ہو گئی ہے جبکہ 67,784 دیگر زخمی ہیں۔

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے تقریباً نصف لوگ حفاظت کی تلاش میں مصر سے ملحقہ شہر رفح پہنچ گئےہیں۔