مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 53 افراد کی موت

جنوبی غزہ پٹی کے شہروں خان یونس اور رفح میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں سمیت کم از کم 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزہ: جنوبی غزہ پٹی کے شہروں خان یونس اور رفح میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں سمیت کم از کم 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر

الجزیرہ براڈکاسٹر نے ایک ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطینی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف اچانک راکٹ حملے شروع کر دیے تھے۔

اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے اور غزہ پٹی کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا، جس میں 20 لاکھ سے زائد افراد آباد ہیں، اور پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی منقطع کر دی گئی۔ تنازعہ بڑھنے سے دونوں اطراف کے ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔