مشرق وسطیٰ

’غزہ میں ہر گھنٹے 6 بچے اور 5 خواتین شہید ہو رہی ہیں‘

فلسطینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری سے ہر گھنٹے 6 بچے اور 5 خواتین شہید ہو رہی ہیں۔

غزہ: فلسطینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری سے ہر گھنٹے 6 بچے اور 5 خواتین شہید ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 40 افراد شہید
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش

غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر غاصب اسرائیل کے جاری وحشیانہ فضائی اور زمینی حملوں کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک 10 ہزار سے زائد معصوم شہری شہید اور 30 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

اس صورتحال پر فلسطینی حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل اب تک غزہ پر 30 ہزار ٹن بارودی مواد برسا چکا ہے اور اس بمباری سے شہر کی 70 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے ہر گھنٹے میں اوسطاً 6 بچے اور 5 خواتین شہید ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں فی کلومیٹر اسکوائر پر اسرائیل نے 82 ٹن بارود استعمال کیا اور غزہ کی 50 فیصد عمارتیں اسرائیلی بمباری اور چھاپوں سے تباہ ہو چکی ہیں۔