مشرق وسطیٰ

وسطی غزہ میں اسرائیلی حملے میں 6 افراد شہید

وسطی غزہ پٹی میں ایک رہائشی مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ: وسطی غزہ پٹی میں ایک رہائشی مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
غزہ میں اسرائیلی فوج کا سیف زون ایریا میں خیموں پر حملہ، 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید

یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے اتوار کو دی غزہ میں فلسطینی شہری دفاع نے اطلاع دی ہے کہ حملے میں نصرت پناہ گزین کیمپ کے مغرب میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چھ افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیمیں تباہ شدہ مکان اور آس پاس کی عمارتوں کے ملبے تلے دبے لوگوں کو تلاش کر رہی ہیں۔ اس واقعے کے حوالے سے اسرائیلی افسران کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

a3w
a3w