تلنگانہ
مکان سے 6 تولے طلائی اور17 تولے نقروی زیورات کی چوری
انوسوریا نامی خاتون نے اس خصوص میں پولیس سے کی گئی شکایت پر کہا کہ وہ اپنے مکان کو قفل ڈال کراپنے رشتہ دار کے مکان گئی تھی تاہم جب وہ اگلے دن واپس ہوئی تو مکان میں چوری کی واردات کا علم ہوا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک مکان میں چوری کی واردات پیش آئی۔ضلع کے تاڑلہ پوسلاپلی علاقہ میں ایک مکان میں قفل شکنی کے ذریعہ چوروں نے 6تولے کے طلائی زیورات اور17تولے کے نقروی زیورات کی چوری کرلی۔
انوسوریا نامی خاتون نے اس خصوص میں پولیس سے کی گئی شکایت پر کہا کہ وہ اپنے مکان کو قفل ڈال کراپنے رشتہ دار کے مکان گئی تھی تاہم جب وہ اگلے دن واپس ہوئی تو مکان میں چوری کی واردات کا علم ہوا۔
اس نے پولیس سے شکایت کی۔اس شکایت کی بنیاد پرپولیس نے معاملہ درج کرلیا۔اس نے شبہ ظاہر کیا کہ کسی واقف کار نے ہی یہ واردات انجام دی ہے۔